بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے اعلیٰ عہدیدار وانگ ہوننگ نے قومی اتحاد کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپورکوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات اور جمعہ کو تائیوان کے امور سے متعلق بیجنگ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔ وانگ نے نئے دور میں تائیوان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے پارٹی کی مجموعی پالیسی اور تائیوان سے متعلق امورکے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔