• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے اعلی عہدیدار کا مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں میں پارٹی کی اعلی معیار کی تعمیر پر زورتازترین

January 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی) کے اعلی عہدیدار چھائی  چھی نے  ایک مضبوط ملک اور جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے چینی قوم کی عظیم تجدید کو فروغ دینے کے لیے مضبوط ضمانت کی فراہمی کے لیے  مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں میں پارٹی کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں کی ورکنگ کمیٹی کے سیکرٹری چھائی چھی  نے ان خیالات کا اظہار مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں میں پارٹی  امور اور نظم و ضبط معائنہ  امور کے بارے میں منعقدہ  کانفرنس میں کیا۔

گزشتہ ایک سال میں پارٹی کی تعمیر میں ہونے والی نئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے اجلاس میں مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں، تمام سطحوں پر پارٹی تنظیموں اور پارٹی ممبران پر زور دیا گیا کہ وہ مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں میں پارٹی کی  تعمیر کے نئے  امور اور ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ  حاصل کریں  اور اہداف  پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے احساس ذمہ داری اور مشن کو مزید  مضبوط بنائیں۔

اجلاس میں تعلیمی مہم  اور پرائمری سطح کی مضبوط پارٹی تنظیموں کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت کو مضبوط اور آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں انسداد بدعنوانی کوششوں  میں پیش رفت ،جامع انتظام کو مضبوط بنانے اور پارٹی ممبران اور کیڈرز پر باقاعدہ نگرانی، اور نظم و ضبط معائنے کے لیے کمیشنز کے ذریعے نگرانی اور نظم و ضبط کے نفاذ کو مسلسل بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔