بیجنگ(شِنہوا) کیوبا کے صدرمیگوئل ڈیاز کینیل برموڈیز کی دعوت پرکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی 14 سے 16 ستمبر تک صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر ہوانا میں ہونے والے جی 77پلس چائنہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ اور چینی وزارت خارجہ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا، برازیل حکومت اور برازیل کی ورکرز پارٹی اور مصری سینیٹ کے اسپیکر اور نیشنز فیوچر پارٹی کے چیئرمین عبدالوہاب عبدالرزاق کی دعوت پرکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری لی شی مذکورہ بالا تینوں ممالک کے 16 سے 26 ستمبر تک سرکاری دوروں کے لیے سی پی سی وفد کی قیادت کریں گے۔