• Phoenix, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے محکموں کی پارٹی کے اہم اجلاس کے بارے میں افریقی شخصیات کوبریفنگتازترین

July 25, 2024

چھنگ شا(شِنہوا)50 سے زیادہ افریقی ممالک کے 200 سے زائد غیر ملکی مہمانوں نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے  مکمل اجلاس کے بارے میں بریفنگ میں شرکت کی جو گزشتہ روز چین کے صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا میں منعقد ہوئی۔ 

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ اور سی پی سی کی ہونان صوبائی کمیٹی نے مشترکہ طور پر چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے  مکمل طور پر اپنائے گئے اہم اقدامات کو متعارف کرانے کے لئے بریفنگ دی۔

افریقی نمائندوں نے بین الاقوامی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ ماہرین کو غور سے سنا اور کہا کہ مکمل اجلاس چین کی اصلاحات کو گہرا کرنے کا ایک نیا سنگ میل ہے اور اس نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے ایک نیا خاکہ تیار کیا ہے جس کی چین اور دنیا کیلئے بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی جدیدیت کی مسلسل ترقی افریقی ممالک کیلئے مزید ترقی کے مواقع  فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک سی پی سی کیساتھ نظم ونسق کے تجربات کے تبادلوں کو مزید بڑھانے اور مشترکہ مستقبل کیساتھ اعلی سطحی چائنا افریقہ برادری کی تعمیر کے خواہشمند ہیں۔