بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھین وین چھنگ نے عدالتی، استغاثہ اورپبلک سیکورٹی کے حکام سے سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے پر زوردیا ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امور کمیشن کے سربراہ چھین نے ان خیالات کا اظہار تینوں اداروں کے عہدیداروں کے تربیتی سیشن سے کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قانون کی حکمرانی چینی جدیدیت کے لیے ایک اہم ضمانت ہے، انہوں نے عدالتی، استغاثہ اور پبلک سیکیورٹی حکام پر زور دیا کہ وہ اعلی معیاری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی تعمیر کی کوششوں میں حصہ لیں۔
چھین نے قومی سلامتی کے لیے ایک جامع نقطہ نظرپر عملدرآمد اور مستحکم قانون سازی، قانون کے سخت نفاذ، انصاف کی فراہمی اور معاشرے میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا۔