• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا دورہِ تھائی لینڈ ،مشترکہ مستقبل پر مبنی چین-تھائی لینڈ برادری کے قیام کے لیے کام کرنے پراتفاقتازترین

April 01, 2024

بنکاک (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ کی زیرقیادت  سی پی سی کے ایک وفد نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا۔

دورے میں لیو نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پرنپری بہیدھا نوکارا، بھوم جی تائی پارٹی کے رہنما، تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ انوتن چارنویراکول، تھائی لینڈ کی حکمران فیو تھائی پارٹی کے صدر پی تونگ ترن شیناواترا، روم تھائی سنگ چارٹ پارٹی کے رہنما، تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرتوانائی پیراپن سالی رتھویبھاگا اور حکمران اتحاد میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

لیو نے تھائی نوجوانوں کے ساتھ تبادلے کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی اور تھائی لینڈ کے چاروین پوک پانڈ گروپ کے سینئر چیئرمین دھنن چیراوانونٹ سے ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طرزِحکمرانی میں تجربے پر تبادلے اور باہمی طور پر سیکھنے کا عمل مستحکم کرنے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ ، عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ بڑھانے ، چین ۔ آسیان تعلقات کی ترقی میں پیشرفت اور  مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-تھائی لینڈ برادری کے قیام  کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔