• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا متحدہ محاذ کے کام کو بہتر بنانے پر زورتازترین

March 22, 2024

فوژو(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار شائی تائی فینگ نے متحدہ محاذ کے کام کو بہتر بنانے کے لیےشرائط پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں ذمہ داریوں کا واضح انداز میں تعین اور متعلقہ  اہداف پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

شائی تائی فینگ جوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں،نے یہ نقاط  چین کے مشرقی صوبے  فوجیان کے معائنہ  لینے کےلیے دورے کے دوران  جاری کیے۔

اس دوران انہوں نے شیامن اور چھوان ژو شہروں میں کاروباری اداروں، مذہبی مقامات، رہائشی کمیونٹیز اور متعدد عجائب گھروں کا دورہ کیا۔

انہوں نے  اس پورے عمل میں اور متحدہ محاذ کے کام کے تمام پہلوؤں میں پارٹی کی مجموعی قیادت کو بالادست رکھنے  کے ساتھ ساتھ  ترقی پر اعتماد بڑھانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین میں مذاہب کا رجحان چینی رنگ پر مبنی ہونا ضروری ہے  جبکہ انہوں نے مذہبی پیشہ ور افراد کو فروغ دینے اور مذہب کے میدان میں بین الاقوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ سی پی سی کے سینئر عہدیدار نے  چین کی قومی بحالی میں سمندر پار چینیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نظریاتی اور سیاسی رہنمائی کوفروغ دینے  کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ بیرون ملک مقیم چینیوں کو بہترانداز میں  متحد  رکھا جا سکے۔