• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا پرائمری سطح کے سرکاری ملازمین پر بے مقصد ورسمی بوجھ کم کرنے پر زورتازترین

January 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار کائی چھی  نے  بے معنی رسمی امور کو درست کرنے اور پرائمری سطح کے سرکاری ملازمین کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے یہ بات اس طرح کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مرکزی ورکنگ میکانزم کے اجلاس میں کہی۔

کائی چھی نے اس طرح کی کوششوں کی ضرورت اور عجلت کو مکمل طور پر سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا اور پارٹی کے اراکین اور مختلف سطح پر کام کرنے والے افراد کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور اپنے کام میں مصروف رہنے  کی ترغیب دی۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ فضول و بے مقصد منصوبوں کے خاتمے، بے کار کاغذی کارروائیوں اور  اجلاس کی سرگرمیاں  کم کرنے اور نظریاتی مطالعات اور حقائق کی تلاش کی تحقیق کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔