بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھائی چھی نے دارالحکومت بیجنگ کی منصوبہ بندی اور تعمیرات سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور کیپٹل پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی (سی پی سی سی) کے ڈائریکٹر چھائی نے20ویں سی پی سی سی کے دوسرے مکمل اجلاس میں اظہار خیال کیا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دارالحکومت کی منصوبہ بندی کو وژن سے حقیقت تک پہنچانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جائیں۔
اجلاس میں ملک کے دارالحکومت کے طور پر بیجنگ کے کردار کے لیے اسے غیر ضروری کاموں سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اور منظم اقدامات اور شہر میں رہنے کےماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں بیجنگ کے سینٹرل ایکسز کو عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیاگیا۔
اجلاس میں بیجنگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیر نو کو بڑھانے اور آفات سے بچاؤ اور تخفیف کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کوششوں پر بھی زوردیا گیا۔