• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی سنگاپور کے اٹارنی جنرل سے ملاقاتتازترین

April 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھین وین چھنگ نے بدھ کو بیجنگ میں سنگاپور کے اٹارنی جنرل لوسیئن وونگ سے ملاقات کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امورکمیشن کے سربراہ چھین نے اس موقع پر کہا کہ قانونی امور میں تعاون اعلیٰ معیار پر مبنی  دوطرفہ شراکت داری کے مستقبل کا ایک اہم حصہ ہے۔

چھین نے کہا کہ مستقبل کے لیے دونوں متعلقہ اداروں کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے سے رہنمائی لیتے ہوئے متعلقہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، تعاون کے معیار اور کامیابیوں کو بہتر بناتے ہوئے تعاون کے ذرائع کو وسیع اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ اس سے بین الاقوامی نظام کے تحفظ اور دونوں ممالک کی ترقی اور استحکام کے فروغ کے لیے نئی شراکت داریاں قائم ہوسکیں گی۔

وونگ نے دونوں ممالک کے استغاثہ کے اداروں کے درمیان مزید تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے  کی خواہش کا اظہار کیا۔