بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا مکمل اجلاس 26 سے 28 فروری تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔
اس بات کا فیصلہ چین کے صدر اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے امورکی رپورٹ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کو پیش کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کے لیے ایک مسودہ پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس میں سامنے آنے والی آراء کے مطابق پلان پر نظر ثانی کی جائے گی اور اسے غور کے لیے آئندہ مکمل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 2012 میں سی پی سی کی 18ویں نیشنل کانگریس کے بعد سے، کامریڈ شی جن پھنگ کی سربراہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ملک کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانے کی مہم میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کوبنیادی اہمیت دی گئی ہے۔
پارٹی اور ریاستی اداروں میں ان کے امورکی منظم اور مکمل تنظیم نو کے حصول کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اصلاحات نے پارٹی اور ملکی مقاصد کے حصول میں تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کی جانب مضبوط ضمانت فراہم کرتے ہوئے پارٹی اور ریاستی اداروں میں مزید اصلاحات کے لیے قیمتی تجربہ فراہم کیا ہے۔