• Roubaix, France
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی اہم اصلاحاتی قرارداد تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کو وسیع مواقع فراہم کرے گی، ترجمان مین لیںڈتازترین

July 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی حال ہی میں منظورکردہ قرارداد سے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کو چینی مین لینڈ پر بہتر حالات اور وسیع تر ترقی کے مواقع ملیں گے۔

ریاستی کونسل میں تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں کمیٹی کے حالیہ تیسرے مکمل اجلاس سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ اجلاس میں چینی جدیدیت میں پیشرفت کے لیے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی قرارداد منظورکی گئی تھی۔

ژو نے کہا کہ قرارداد میں  300 سے زائد اصلاحاتی اقدامات شامل ہیں جو چین کو جدید بنانے میں مضبوط ترغیب اور ادارہ جاتی ضمانت مہیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد میں آبنائے تائیوان میں تعلقات میں پیشرفت اور چین کے دوبارہ اتحاد کو آگے بڑھانے کے لئے ہدف اور مشن کی وضاحت کی گئی ہے ۔ اجلاس نے قیمتی مواقع پیدا کئے ہیں جس سے تائیوان سے متعلق امور میں اعلیٰ معیار  کی پیشرفت کے لئے وسیع مواقع ملیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ ہم کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اجلاس کے رہنما اصولوں پر مکمل طریقے سے عملدرآمد کرتے ہوئےانہیں بڑی قوت بنائیں گے اور تائیوان سے متعلق اپنے امور کو آگے بڑھا ئیں گے۔

ژو کے مطابق مین لینڈ میں مقیم تائیوان کے ہم وطن اور کاروباری افراد اجلاس کے فیصلوں سے بہت متاثر ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ وہ مین لینڈ پر مواقع کا اشتراک کرنے اور آبنائے پار مربوط ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے مین لینڈ کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس 15 سے 18 جولائی تک منعقد ہوا تھا۔