• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی قیادت کا اجلاس،مغربی خطے کی ترقی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیاتازترین

August 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس میں ملک کے مغربی خطے کو وسیع پیمانے پر ترقی دینے کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے  پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر شی جن پھنگ کی زیرصدارت جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مربوط ماحولیاتی تحفظ اور وسیع پیمانے پر معاشی کھلے پن کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوششوں اور مجموعی علاقائی استعداداور پائیدار ترقی کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ترقی کا ایک نیا ماڈل بنانے کے لیے تیز رفتار پیش رفت کی ضرورت پر زوردیا گیا۔

اجلاس کے  بعد جاری ایک بیان کے مطابق، اصلاحات کو جامع طور پر مزید گہرا کرنے، پیداواری قوتوں کو مزید ترقی دینے، معاشرتی زندگی کے معیار میں بہتری اور خطے کو اس کے حقائق کے مطابق  چینی جدیدیت کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں مقامی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تکنیکی جدت کی صلاحیتوں میں اضافے اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے فروغ  کے لیے خصوصی صنعتوں کو ترقی دینے پر بھی زور دیاگیا۔ اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے، ایک خوبصورت مغربی خطے کی تشکیل ، آلودگی کی مکمل روک تھام اور ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پربھی  زور دیا گیا۔