بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کا جمعرات کو سیلاب سے بچاو اور امداد کے ساتھ ساتھ آفات کے بعد بحالی اورتعمیرنو کی کوششوں کےجائزے اور انتظامات کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اجلا س میں اظہار خیال بھی کیا۔