بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ کی جانب سے، سی پی سی کے سینئر عہدیدار نے ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے والے تمام لوگوں کوموسم بہار کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے بدھ کی صبح کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی اورانہیں آنے والے قمری سال کی مبارکباد دی۔کائی نے ماہر معاشیات، ریڈیو شو کے میزبان، ایک ریڈیو کیمسٹ اور خلائی ٹیکنالوجی کے ماہر سے ملاقات کی ، ان کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کی آرا سے آگاہی حاصل کی۔