بیجنگ (شِنہوا) نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی فکر کے مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے پارٹی کی وسیع تعلیمی مہم کے جائزہ کے لیے اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔
بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مہم سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مضبوط اور انہیں فروغ دینے کے حوالے سے کیے گئے خطاب سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔
صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے گزشتہ اجلاس میں خطاب کیا تھا،اجلاس کے شرکا نے تعلیمی مہم کے بارے میں سمری رپورٹ اور مہم سے حاصل کردہ کامیابیوں کومضبوط اورانہیں فروغ دینے کے بارے میں رہنما اصولوں کا جائزہ لیا۔
اپنے خطاب میں صدر شی نے کہا کہ تعلیمی مہم نے اعلی معیار کی ترقی میں رکاوٹ اورعوامی تشویش سے متعلقہ مسائل اور پارٹی کی تعمیر میں حائل نمایاں مسائل کو حل کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مہم نے مطلوبہ اہداف اور اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔
صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی مہم کے نتائج کو مضبوط اور وسعت دی جانی چاہیے، مہم کے حوالے سے تجاویز کو عملی شکل دینی چاہیے اور ایک طویل مدتی طریقہ کار قائم کیا جانا چاہیے۔
چینی صدر نے کہا کہ پارٹی ارکان خود کو نظریات سے بہتر طور پر آراستہ اور پارٹی کی یکجہتی اور اتحاد کی نظریاتی بنیاد کو مضبوط کریں۔