بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا جمعہ کو اجلاس ہوا، جس کا مقصد 2024 کے اقتصادی کاموں کا تجزیہ اورمطالعہ کرنا ،پارٹی طرز عمل اور انسداد بدعنوانی کوششوں کو ترتیب دینے کا جائزہ اورسی پی سی کی تادیبی کارروائی کے ضوابط پر نظرثانی کرنا تھا۔
اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال ملکی معیشت بحال اور ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے ٹھوس پیشرفت کی ہے، اجلاس میں اقتصادی قوت کومؤثر طور سے بڑھانے، خطرات کی روک تھام اور کمی، سماجی توقعات کو بہتر بنانے اور اقتصادیات کی مثبت رفتار کو مستحکم اور2024 کے معاشی امورمیں بہتری کو فروغ دینے کے اقدامات پر زور دیاگیا۔
اجلاس میں ترقی کے ذریعے استحکام کویقینی بناتے ہوئے پیشرفت کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور اگلے سال کی اقتصادی کوششوں کے حوالے سے نئے اقدامات اٹھانے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں میکرو پالیسیوں کی کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو مضبوط بنانا چاہئے اور ایک فعال اور محتاط مالیاتی پالیسی کا نفاذ جاری رکھنا چاہئے۔ اجلاس کے مطابق فعال مالیاتی پالیسی کو مناسب لحاظ سے تیز اور معیار اور کارکردگی میں بہتری لائی جانی چاہیے، جبکہ مالیاتی پالیسی لچکدار، مناسب، اہداف پر مبنی اور موثر ہونی چاہیے۔