• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی قیادت کے اجلاس میں انضباطی معائنہ کی رپورٹ کا جائزہ لیاگیاتازترین

March 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو  کے اجلاس میں  سی پی سی کی   20ویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے دور کے انضباطی معائنہ مشن کے بارے میں جامع پورٹ کا جائزہ  لیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے سی پی سی  مرکزی کمیٹی کی طرف سے کئے گئے دو دوروں میں مرکز کے  زیر انتظام چلنے والے تمام کاروباری اداروں کا انضباطی معائنہ کیا گیا۔

اجلاس  میں آگاہ کیا گیا کہ  پارٹی کی مکمل اور سخت سیلف گورننس کے لحاظ سے نئی کامیابیوں کے ساتھ مرکزکے  زیر انتظام اداروں اور متعلقہ محکموں میں پارٹی کی تعمیر کے لیے مضبوط  کوششیں کی گئی ہیں۔

اجلاس میں اعلی معیار کی ترقی اور پارٹی کی مکمل اور سخت سیلف گورننس کو فروغ دینے کے لیے معائنہ اور اصلاح کے لیے مستحکم اقدامات اٹھانے  کی ضرورت پر زور دیا گیا۔