بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور قوت کو جمع کرنے کے لیے پارٹی کے نظریاتی مطالعاتی پروگرام سے حاصل ہونے والے فوائد کو مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدرشی جن پھنگ نے گزشتہ روز ختم ہونے والے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے دوروزہ اجلاس کی صدارت اور کلیدی خطاب کیا۔
اجلاس میں پولیٹیکل بیورو کے اراکین نے خطاب کیا۔ جنہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی ایک مرکز کے تحت، متحد قیادت کو برقرار رکھنے ،مضبوط بنانے اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے آٹھ نکاتی فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے پولیٹیکل بیورو کے ضوابط کے مطابق اپنے طرز عمل کا کھلے انداز میں تجزیہ کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023 نہ صرف سی پی سی کی 20 ویں نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کو نافذ کرنے کا پہلا سال ہے بلکہ کوویڈ وبا کے ردعمل کے تین سال بعد معاشی بحالی کا بھی سال ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے معاشی بحالی اور ترقی میں پیش رفت ، اقتصادی اور سماجی ترقی کے بڑے اہداف کو حاصل کرنے، اور اناج کی پیداوار، سائنس جیسے دیگر شعبوں میں محنت سے حاصل کردہ قابل ذکر پیش رفت کو آگے بڑھانے میں پوری پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی قیادت کی ہے۔ ٹیکنالوجی کی جدت، ادارہ جاتی اصلاحات، کھلے پن، سفارت کاری اور انسداد بدعنوانی مہم پر بھی زور دیا گیا۔
پولیٹیکل بیورو کے اراکین نے کامریڈ شی جن پھنگ کی پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مجموعی طور پر پارٹی میں مسلمہ بنیادی حیثیت اور مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے فیصلہ کن اہمیت کے ساتھ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کے رہنما کردار کا متفقہ طور پر اعتراف کیا۔
اراکین نے تمام شعبوں میں اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنے، سماجی توقعات کو بلند کرنے اور اقتصادی بحالی اور ترقی کی رفتار کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔