بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدرشی جن پھنگ کی زیرصدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا گزشتہ روزاجلاس ہوا،جس میں تعلیم اورحکام کی تربیت سے متعلق پانچ سالہ منصوبے(2027-2023) پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اعلیٰ صلاحیتوں کی ٹیم کی تشکیل کے لیے حکام کی تربیت ایک اہم، بنیادی اور اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔ ایسی تربیت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم مقصد اور پارٹی کی تعمیر کے عظیم نئے منصوبے کو فروغ دینے میں ایک بے مثال اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پرصدر شی جن پھنگ کی سوچ پرمکمل عملدرآمد کرنا اور نئے دور میں پارٹی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پارٹی کی تنظیمی لائن کے عمومی تقاضوں کو پورا کرنا ناگزیر ہے۔ "دو اثبات" کی فیصلہ کن اہمیت کے بارے میں گہری تفہیم پیدا کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، "چار شعور" کومضبوط کرنا، "چار دائروں کے اعتماد" کو تقویت دینا اور "دو کو برقرار رکھنے" کو یقینی بنانا ہوگا۔ بنیادی اصولوں کے طور پر پختہ نظریات، یقین اور اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے، گورننس کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، ہم اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اہلکاروں کی ایک ٹیم کو تربیت دینے کے لیے کام کریں گے جو سیاسی طور پر قابل، نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے اور صلاحیتوں کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ سوشلسٹ جدیدیت کی مہم کی قیادت کرسکیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پرصدر شی جن پھنگ کی سوچ کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کو مرکزی موضوع ہونا چاہیے اور پارٹی کے نئے نظریات کو ہم آہنگی کو بڑھانے اور پارٹی کی روح کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ یہ لازمی ہے کہ عہدیداروں کی ترقی کے پورے دور میں سیاسی تربیت کی جائے، انہیں طاقت، کارکردگی کی تشخیص اور کیریئر کے بارے میں صحیح فہم پیدا کرنے کے لیے تعلیم اور رہنمائی فراہم کی جائے، تاکہ ان کی سیاسی ذہانت، سمجھ بوجھ اور فرائض کی ادائیگی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں کہا گیا کہ یہ یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ فراہم کی جانے والی تعلیم اور تربیت پارٹی تنظیموں اور عہدوں کے تقاضوں اور تربیت یافتہ افراد کی ضروریات کے مطابق ہو۔ تعلیم اور تربیت کے طریقوں کو مسلسل بہتر بنایا جانا چاہیے تاکہ انہیں مزید منظم، ہدف پر مبنی اور موثر بنایا جا سکے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور منصوبوں اور اہم قومی حکمت عملی کو فوکس کرنے کے ساتھ، اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت، لوگوں کی خدمت کرنے اور خطرات کو روکنے اور کم کرنے کے لیے حکام کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں اور ڈومینز میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں۔ عہدیداروں کی تعلیم و تربیت کے لیے بنیادی مدد حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، اس سلسلے میں پارٹی اسکولوں (اکیڈمیز آف گورننس) کے بنیادی کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنا، سیاسی جانچ پڑتال کو مضبوط بنانا اور قابل اساتذہ کو متعارف کرانا چاہیے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ نظریہ کو عمل کے ساتھ ملانے کے مارکسی علمی طرز عمل کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بے مقصد رسم و رواج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے اور تعلیم اور تربیتی پروگراموں کو سستے اور معیاری انداز میں ترتیب دیا جائے۔