• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی نے انضباطی معائنے سے متعلق نظرثانی شدہ ضوابط جاری کردیےتازترین

February 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کے انضباطی معائنے سے متعلق نظرثانی شدہ ضوابط جاری کئے ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق پارٹی کے آئین اور نئے دور میں معائنہ جاتی  امور کی نظریاتی، عملی اور ادارہ جاتی جدت میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی بنیاد پر، نظرثانی شدہ ضوابط نظم و ضبط  اور معائنہ کے لیے اداروں، طریقہ کار اور ذمہ داری کے نظام کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ ضوابط پارٹی کے معائنہ کے عمل میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزیت اور متحد قیادت کو برقرار اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معائنے کے اعلیٰ معیارکو بہتر بنانے کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں،سرکلر میں پارٹی کمیٹیوں اور گروپوں کو ہرسطح پر ایک اہم سیاسی فریضہ کے طور پر قواعد و ضوابط کا مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔