• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی پارٹی سکول کا موسم بہار سمسٹر کی گریجویشن تقریب کا انعقادتازترین

May 01, 2024

بیجنگ(شہِنوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) کے پارٹی اسکول نے 2024 کے موسم بہار کے سمسٹر کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔

سکول اور اکیڈمی کے صدر چھن شی نے سمسٹر کے پہلے 463 گریجویٹس کے گروپ کو سرٹیفکیٹ پیش کیے۔

تقریب کے دوران  گریجویٹ کے پانچ نمائندوں نے تقاریر کیں۔ ان کا کہنا  تھا کہ  پارٹی کے نظم و ضبط کی جاری تعلیمی مہم نے متعلقہ تصورات  کے مطالعہ اور اطلاق میں ان کی زبردست حوصلہ افزائی کی ہے۔

گریجویٹس نے اعلیٰ معیارکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حاصل کردہ علم  کو ٹھوس کامیابیوں میں تبدیل کرنے کا  بھی عہد کیا۔