بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) کی موسم خزاں 2023 کے سمسٹر کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سکول اور اکیڈمی کے صدر چھین شی نے 901 گریجویٹس کو اسناد پیش کیں۔
نو گریجویٹ نمائندوں نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی جماعتی روح کے ساتھ منظم تعلیم اور متعلقہ صلاحیتوں کی تربیت سے انہیں زیادہ نظریاتی علم حاصل کرنے میں مدد ملی جس سے فرائض کی انجام دہی کی ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
طلبا نے اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے حاصل کیے گئے علم سے استفادہ کرنے اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور تمام شعبوں میں چینی قوم کی تجدیدکے لیے مزید تعاون کا عہد کیا۔