• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی ژانگ میں مسلسل ترقی سے لوگوں کے ذرائع معاش نئی بلندیوں کو چھونے لگےتازترین

March 08, 2024

لہاسا(شِنہوا)نئے تبتی لباس میں ملبوس،چائیڈ نے اپنی فیلڈ ریسرچ کی تمام دستاویزات کو پیک کیا اور تقریباً 3ہزار کلومیٹر کے سفر پر روانہ ہوئی۔ اس کی منزل بیجنگ ہے۔  چین کے جنوب مغربی سی ژانگ خود اختیارعلاقے سے تعلق رکھنے والی تبت کی قومی قانون ساز ہے جو نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے جاری سالانہ اجلاس میں شریک ہیں ۔ وہ 14ویں این پی سی میں سی ژانگ کے 24 رکنی وفد میں شامل 16 نسلی اقلیتی نائبین میں سے ایک ہیں۔  ناگچھو شہرکے ایک گاؤں کی پارٹی سربراہ ہونے کی وجہ سے اس میں کوئی تعجب نہیں کہ اسکی تجاویزکاشتکاری کی اعلی معیاری ترقی اور دیہی احیاء سے متعلق ہیں اور یہ دونوں تجاویز ان لوگوں کے لیے اہم مسائل ہیں جن کی وہ نمائندہ  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم سخت محنت کرتے رہیں گے ہم اپنے باقی ملک اور اپنے خطے کے ساتھ مشترکہ خوشحالی کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔ کافی کوششوں کے بعد، شی ژانگ نے اپنے صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اہم اقتصادی ترقی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں یہاں کے رہائشیوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ 2023 میں، خطے کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) گزشتہ سال سے 9.5 فیصد اضافے سے تقریباً 239ارب30کروڑ یوآن (تقریباً 33ارب 70کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔ سروس سیکٹر کی اضافی قدر علاقائی جی ڈی پی کا 54.1 فیصد ہے جس کی اقتصادی ترقی میں 57.6 فیصد شراکت ہے۔