• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سیاسی مشیر جدیدت پر مبنی ترقی کیلئے دانشمندی کو یکجا کریں،اعلیٰ چینی سیاسی مشیرتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہو ننگ نے متعلقہ سیاسی مشیروں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید تحقیق کریں، زیادہ تجاویز دیں اور ملک  کی جدیدت پر مبنی ترقی اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں اس کی طاقت کو یکجا کرنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں۔

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے یہ بات   بیجنگ میں 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی چیئرپرسن کونسل کے اجلاس میں کہی، جس کی صدارت انہوں نے خود کی۔

انہوں نے مشیروں پر زور دیا کیا کہ وہ مکمل مطالعہ کریں اور چینی قوم کیلئے کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا کرنے اور نسلی اقلیتی علاقوں میں اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے  فعال طور پر تجاویز دیں۔

انہوں نے آبنائے تائیوان میں مربوط ترقی، تبادلوں اور تعاون کیلئے قومی سیاسی مشیروں سے زیادہ تجاویز دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی ثقافت کے فروغ میں مدد دینے کیلئے محنت کریں اور آبنائے کے دونوں اطراف مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم وطنوں کے درمیان  قریبی رابطے مضبوط بنائیں۔

اجلاس میں سال کی پہلی ششماہی میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے امور کے بارے میں ایک رپورٹ پرغور کر کے اس کی منظوری دی گئی۔ یہ رپورٹ جولائی کے آخر میں 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں پیش کی جائے گی۔