بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے سیلاب سے انتہائی چوکنا رہنے اور انسانی جانوں کی حفاظت کواولین ترجیح دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ژانگ نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ریاستی فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے بچاوکے ہیڈ کوارٹر کے زیر اہتمام ہونے والی ٹیلی کانفرنس سے کیا۔
انہوں نے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تفویض کردہ ذمہ داریوں کو مکمل طور پر ادا کرنے، اہدافی اقدامات پر عملدرآمد اوراس قدرتی آفت سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے پر زوردیا۔
ملک میں سیلاب کی روک تھام اور آفات سے متعلق امدادی صورتحال کو بدستور سنگین قرار دیتے ہوئے انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے خطرناک علاقوں سے رہائشیوں کو فوری اور فیصلہ کن طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں ۔
انہوں نے کہا کہ طوفان گیمی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں ناگزیر ہیں جس میں تیز ہواوں کے نقصان سے بچاو اور اس آفت سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔