• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینئر چینی عہدیدارکی جانب سے قومی تجدید نو کے حصول کے لیے تحریک کا موثر ذریعہ بنانے پر زورتازترین

November 25, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے چینی قوم کے عظیم تجدیدنو کو حقیقت کاروپ دینے  کے لیے تحریک کا ایک موثر ذریعہ بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے پیش لفظ کے مطالعہ سے متعلق حیات نولائبریری  کے ساتھ ساتھ حیات نولائبریری  کی پہلی تین جلدوں کی اشاعت پر ایک اجلاس میں کہی۔

لی نے پیش لفظ کے رہنما اصولوں کی گہرائی  کے ساتھ  سمجھ بوجھ کے حصول، ہماری تاریخ پراعتماد بڑھانے اورزمانے کے رجحانات کو سمجھنے کی کوششوں پر زور دیا۔

اجلاس کے شرکا کا خیال تھا کہ پیش لفظ تاریخی عمل، بنیادی رجحانات اور قومی تجدیدنو کے روشن امکانات پر روشنی ڈالتا ہے اور پیش لفظ بصیرت، وجدان اور اہمیت سے بھرپور ہے۔

اجلاس میں لائبریری کی سنجیدگی اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں پر بھی زوردیا گیا اورمشترکہ طور پر ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر قومی تجدید نو کو فروغ دینے  کے لیے معاشرے کے کاروباری جذبے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔