• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینئر چینی قانون ساز کا چین روس قانون ساز اداروں کے درمیان قریبی تعاون پر زورتازترین

June 24, 2024

ماسکو(شِنہوا)نیشنل پیپلزکانگریس آف چائنا کی قائمہ کمیٹی کے نائب چئیرمین پھینگ چھنگ ہوا نے روسی ریاست ڈوما کی دعوت پر روس کے دورے میں چینی وفد کی قیادت کی۔

دورے کے دوران انہوں نے روسی ریاست ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن اور فیڈریشن کونسل کے ڈپٹی سپیکر کونسٹنٹین کوساچف سے ملاقات کی اور ریاست ڈوما کے نائب چئیرمین  الیگزینڈر باباکوف کیساتھ چین روس کمیٹی برائے پارلیمانی تعاون کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ 

پھینگ نے کہا  کہ اس سال چین روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے، چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تزویراتی قیادت میں چین اور روس کے تعلقات اعلی سطح پر فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون نئے دور میں روس چین ہم آہنگ جامع تزویراتی شراکت داری کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین ورکنگ گروپ،دیگر طریقہ کار اور پلیٹ فارمز سے مکمل استفادہ کرنے کیلئے روس کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے قانوں  ساز اداوں کے اہم فوائد اور نمایاں کردار سے استفادہ  کیا جاسکے،باہمی سیاسی اعتماد کو مستقل طور پر مستحکم کیا جاسکے،تعاون کے امکانات کو استعمال کیا جاسکے اور مستحکم اور طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

اس موقع پر روسی حکام نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو رہنما اصول کے طور پر لینے، دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون کے شعبوں کو مزید وسعت دینے اور روس چین جامع تعاون کو مزید گہرا کرنے، سٹریٹجک روابط اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لیے  تیار ہے۔