کینبرا (شِنہوا) آسٹریلوی حکومت کے وزیر ایڈ ہوسک نے اسرائیل پر غزہ میں جنگی قوانین کی منظم خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
وزیر صنعت اور سائنس ہوسک نے کہا کہ غزہ میں تقریبا 200 امدادی کارکن ہلاک ہوچکے ہیں جو اسرائیل کے جنگجوؤں اور شہریوں میں فرق کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے سکائی نیوز آسٹریلیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی رائے میں اس سے اسرائیلی حکومت کی عالمی انسانی قوانین کی پاسداری کے عزم میں ایک منظم ناکامی کو ظاہر ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ 33 ہزار فلسطینیوں جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 14 ہزار 500 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 77 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 200 امدادی کارکن اور 100 صحافی بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
پیر کو غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں آسٹریلوی شہری لالزومی 'زومی' فرینکوم اور اس کے 6 ساتھی ہلاک ہوگئے تھے جو ایک امدادی ادارےورلڈ سینٹرل کچن میں کام کرتے تھے۔