بیجنگ(شِنہوا)نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی )کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے بیجنگ سمپوزیم میں علاقائی نسلی خودمختاری کے قانون کے اعلان اور نفاذ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی قوم کے لئے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور این پی سی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن لی نے نسلی معاملات سے نمٹنے کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ صحیح نقطہ نظر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے علاقائی نسلی خودمختاری کے نظام کو برقرار رکھنے،اسے بہتر بنانے اور وقت کے مطابق علاقائی نسلی خودمختاری کے قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ قانون این پی سی کے اجلاس میں منظور کیا گیا تھا اور1984 میں نافذ ہوا تھا۔