• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل میں رمضان المبارک کے دوران سوڈان میں لڑائی بند کرنے کی قرارداد منظورتازترین

March 09, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں رمضان المبارک کے دوران سوڈان میں فوری لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

قرارداد 2724  میں سوڈان کےمتحارب فریقوں سے بات چیت کے ذریعے تنازعہ کا پائیدار حل تلاش کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے حق میں کونسل کے 15 ارکان میں سے 14 نے ووٹ دیا۔ روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے سوڈانی فریقوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور اپنے عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، لڑائی کومؤثر طریقے ختم اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کریں۔