نان ننگ(شِنہوا) سماجی ترقی اور غربت میں کمی کے حوالے سے 17 واں آسیان-چین فورم چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے ساحلی شہر بیہائی میں شروع ہوگیا، فورم کا مقصد غربت میں کمی اوردیہی ترقی کے لیے تعاون کوفروغ دینا ہے۔ فورم میں غربت میں کمی کے لیے کام کرنے والے علاقائی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں، چین اور آسیان کے کاروباری اداروں، این جی اوز اور چین میں آسیان کے رکن ممالک کے کچھ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے 200 سے زائد شرکاء شریک ہیں۔ دیہی ترقی کے قومی ادارے کے سربراہ لیو ہوان شن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت میں کمی اور دیہی ترقی چین اور آسیان ممالک کے درمیان تعاون کے اہم شعبے ہیں۔
آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایکا پھاب پھانداوونگ نے کہا کہ یہ فورم پالیسی سازوں اور ماہرین کے لیے خیالات کے تبادلوں اور بہترین طریقہ کار کا اشتراک کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہاہے۔ جیسا کہ مشترکہ اور پائیدار ترقی کو مضبوط بنانے کے بارے میں آسیان-چین مشترکہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ فورم آسیان اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد کررہا ہے۔