• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سمند ری طوفان پرا پیرون چین کے قریب پہنچ گیا،26 ہزار سیاح محفوظ مقام پر منتقلتازترین

July 22, 2024

نان ننگ(شِنہوا) اس سال کے تیسرے سمندری طوفان کے قریب پہنچنے پر چین کے کوانگشی زوانگ خودمختار علاقے کے سیاحتی جزیرے سے 26 ہزار سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا۔

جزیرے کا انتظام سنبھالنے والے شہر بی ہائی کی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق سیاحوں کے آخری گروپ کو لے کر ایک کشتی گزشتہ شام وی ژو جزیرے سے روانہ ہوئی۔ شہر اور جزیرے کو جوڑنے والی فیری سروس پیر اور منگل کو نہیں چلے گی۔

 انتظامیہ  نے قریب آنے والے پراپیرون طوفان سے پہلے احتیاطی تدابیرکے طور پر سیاحوں کو جزیرے سے لے جانے کے لئے فیری سروس میں اضافہ کیا،  یہ  طوفان ہینان جزیرے کے جنوب مشرق میں ایک شدید ٹراپیکل طوفان کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

 ہینان میں نقل و حمل اور بندرگاہ کے حکام نے جزیرے کے گرد تیز رفتار ریل سروس معطل کردی ہے اور آبنائے چھیونگ ژو میں فیری آپریشن معطل کردیا ہے اور بحری جہازوں کو محفوظ مقامات پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔