• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنگاپور ایئر شو میں چینی سی 919 اور اے آر جے 21 جیٹ لائنرز کوخریداری کے آرڈر مل گئےتازترین

February 20, 2024

سنگاپور(شِنہوا) چین کی دو فضائی خدمات کمپنیوں نے سنگاپورایئرشو میں سی 919 کے 40 طیارے اور اے آر جے 21 طیاروں کے 16 طیار وں کی خریداری کے آرڈر دیئے ہیں۔

تبت ایئرلائنز اور کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) نے سی 919  قسم کے 40 طیارے اور اے آر جے 21  قسم کے 10 طیاروں کے آرڈر کو حتمی شکل دی۔

ہینان سول ایوی ایشن ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ گروپ نے اے آر جے 21 سے ماخوذ ماڈلز کے 6 طیاروں کے لئے "کومیک" کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں جن میں اے آر جے 21 فائر فائٹنگ جیٹ ، اے آر جے 21 میڈیکل سروس جیٹ اور اے آر جے 21 ایمرجنسی مینجمنٹ جیٹ شامل ہیں۔

کومیک کے مطابق طیارے کی سی 919  قسم میں مختصر جسامت او زائد اونچائی کی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ وہ بلندی والے علاقوں میں نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ طیارے میں 140 سے 160 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ اس کے اڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت چین کے بلندی پر واقع تمام ہوائی اڈوں کے لئے موزوں ہے۔

کومیک نے مزید کہا ہے کہ طیارے کی اے آر جے 21 قسم  14 ہزار 500 فٹ تک کی اونچائی پر واقع ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ چین میں بلندی پر واقع  اکثر ہوائی اڈوں کا احاطہ کرتا ہے۔