• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنگاپور سفری میلے میں نئے چینی سیاحتی مقامات پیشتازترین

March 03, 2024

سنگاپور (شِنہوا) چین عرصہ دراز سے سنگاپور کے رہائشیوں میں ایک مقبول سفری مقام رہا ہے اور چین کے نئی مقامات کو جاری ناتاس سفری میلے میں خصوصی توجہ ملی ہے۔

نیشنل ایسوسی ایشن آف ٹریول ایجنٹس سنگاپور (ناتاس) کے زیر اہتمام منعقدہ سفری میلے میں ٹریول ایجنٹس، ایئرلائنز، کروز آپریٹرز اور ہوٹلز سمیت 60 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

اے ایس اے ہولیڈیز میں چینیوں کے سفر کے انچارج سینئر منیجر وو وین نے کہا کہ سیاح چین کے مغربی علاقوں یوننان، سیچھوان، گوئی ژو اور سنکیانگ میں سیاحت میں دلچسپی رکھتے ہیں جو گزشتہ برسوں کی نسبت ایک تبدیلی ہے۔

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختارعلاقے کے آلتے پریفیکچر کے گاؤں ہی مومیں سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

وو نے کہا کہ چین کے مغربی علاقے سنگاپور کے باشندوں کے لیے نئے مقامات ہیں جبکہ گانسو اور سنکیانگ پر مشتمل ہمارے پروگرام " سلک روڈ ٹریولنگ" نے بہت سے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

وو نے مزید کہا کہ کمپنی کے پاس چین میں چھوٹے درجے کے کچھ سیاحتی گروپ بھی ہیں تاکہ سیاح تفصیل سےاعلیٰ معیار کے سفر سے لطف اندوز ہوسکیں۔

سپرٹریولزگروپ کے مارکیٹنگ منیجر ولیم ہوانگ نے کہا کہ سفری میلے میں چین کے سفری دوروں پر مبنی 200 سے زائد معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہے۔