• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ ، ارمچی کے لئے 16 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدےتازترین

June 30, 2024

ارمچی(شِنہوا) سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے علاقائی صدرمقام ارمچی میں جاری 8 ویں چین یوریشیا نمائش کے دوران ایک سائیڈ لائن تقریب میں 40 منصوبوں پر دستخط ہوئے جن میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 118.48 ارب یوآن (تقریبا 16.62 ارب امریکی ڈالر) ہے۔

اس تقریب کی میزبانی ارمچی حکومت نے کی تھی اور اس میں 200 کاروباری اداروں اور 10 چیمبرز آف کامرس کے 300 سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔ تقریب کا مقصد چین (سنکیانگ) آزمائشی تجارتی زون میں ارمچی سب زون کی ترقی کو پیش کرنا تھا۔

ارمچی کے میئر یعقوب بیاداللہ نے کہا کہ ارمچی میں سنکیانگ آزمائشی آزاد تجارتی خطہ کے قیام کے ساتھ  ہی یہ شہر سرمایہ کاری اور کاروبار کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ معاہدے نئی توانائی، نیا مواد، توانائی اور کیمیکلز کی صنعت، الیکٹرانکس اور انفارمیشن انڈسٹری، زرعی پیداوار کی پروسیسنگ، لاجسٹکس، جدید آلات اور بائیو میڈیسن سمیت متعدد صنعتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

سنکیانگ شی جی یون انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کے معاون چھے منگ زے نے کہا کہ ارمچی کو منفرد جغرافیائی فوائد حاصل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ صرف مقامی صنعتی تبدیلی اور ان کی بہتری کو فروغ دینے میں معاونت کرے گی بلکہ مستقبل میں وسط ایشیا اور دیگر غیر ملکی منڈیوں میں کمپنی کی توسیع کو بھی فائدہ پہنچے گا جس سے ہمسایہ ممالک میں معیاری چینی مصنوعات آئیں گی۔

کمپنی نے 24.5 ارب یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں۔ جس میں ارمچی میں شروع کردہ 40 لاکھ کلو واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ بھی شامل ہے۔

چین یوریشیا نمائش کے 8 ویں ایڈیشن کا موضوع "شاہراہ ریشم نئے مواقع ، یوریشین تعاون میں نئی قوت " ہے ۔ اتوار تک جاری رہنے والی اس نمائش نے 50 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں کے 1 ہزار 900 سے زائد شرکا کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔ اس میں 6 ہزار سے زائد اقسام کی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔