• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ کی 2 بڑی ریلوے بندرگاہوں سے 70ہزار سے زائد چین- یورپ مال بردار ریل گاڑیاں کی آمدتازترین

January 18, 2024

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے میں دو بڑی ریلوے بندرگاہوں درہ الاتاؤ اور ہورگوس بندرگاہ کے فعال ہونے کے بعد سے اب تک یہاں سے 70 ہزار سے زائد چین۔ یورپ مال بردار ٹرینیں گزری ہیں۔

چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ رواں سال 16 جنوری تک درہ الاتاؤ سے 2013 سے اب تک 36 ہزار 622 چین ۔ یورپ ٹرینیں گزریں جبکہ ہورگوس بندرگاہ سے 2016 سے اب تک ایسی 33 ہزار 403 ٹرینوں کا گزرہوا۔

سنکیانگ نے حالیہ برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے چین- یورپ مال بردار ٹرینوں کے آپریشن کا معیار بہتر بنانے پر توجہ دی ہے۔

دونوں بندرگاہوں سے گزرنے والی ٹرینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ چین -یورپ مال بردار ٹرینوں کی مشترکہ تعداد ملکی تعداد کے نصف سے زائد ہے۔

درہ الاتاؤ پر کام کرنے والے ایک اہلکار یان ہوا پھنگ نےکہا کہ ان دونوں بندرگاہوں کی نقل و حمل کارکردگی بڑھانے کے اقدامات بھی شروع کردیئے گئےہیں جن میں آپریشنل عمل بہتر بنانا اور بندرگاہ کی صلاحیت بڑھانا اور اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ 2023 میں ان اسٹیشنوں پر چین - یورپ مال بردارٹرینوں کے اسٹاپ اوور کا وقت 12 گھنٹے سے کم کرکے 6 سے 8 گھنٹے کردیا گیا تھا۔

درہ الاتاؤ میں مال بردارٹرینوں کے لئے 115 فعال روٹس ہیں جو 25 ممالک اور خطوں کے ساتھ رابطہ مہیا کرتے ہیں ۔ ہارگوس پورٹ سے 80 آپریٹنگ روٹس نکلتے ہیں جو 18 ممالک کے 45 شہروں اور خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

ان دونوں بندرگاہوں سے 200 مختلف اقسام کے سامان کی نقل و حمل ہوتی ہے۔