• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں جنوری تا نومبر 47.4 فیصد کا اضافہتازترین

December 18, 2023

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کی غیر ملکی تجارت  گزشتہ سال کے مقابلے میں 47.4 فیصد اضافے سے 2023 کے پہلے 11 ماہ میں 320ارب 53 کروڑیوآن (تقریباً 45ارب19کروڑڈالر) تک پہنچ گئی۔

ارمچی کسٹمز نے پیر کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت کی مالیت 300 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس مدت کے دوران، سنکیانگ کی افرادی قوت کی  مصنوعات ، مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ان دونوں مصنوعات کی مجموعی برآمدی مالیت 232ارب76کروڑیوآن رہی جو خطے کی کل برآمدی مالیت کا 86 فیصد ہے۔

سال کے پہلے 11 ماہ میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں گزشتہ سال سے 53.4 فیصد اضافہ ہوا جو اسی مدت  میں سنکیانگ کی بیرونی تجارت کی کل مالیت کا 79.8 فیصد ہے۔ سنکیانگ کے تین بڑے تجارتی شراکت داروں   قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان سے تجارتی مالیت میں بالترتیب 70.8 فیصد، 32.1 فیصد اور 97.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔