• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ میں ہائی ٹیک کمپنیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیتازترین

March 09, 2024

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں 2023 میں ہائی ٹیک کاروباری اداروں کی تعداد ریکارڈ 1ہزار911 کی سطح پر پہنچ گئی، جن کا تعلق سمارٹ زراعت، نئی توانائی اور نئے مواد جیسے شعبوں سے ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاقائی محکمے نے کہا کہ سنکیانگ میں 2023 میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے سائنسی اور تکنیکی اداروں کی تعداد 2  ہزار256تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  80.2 فیصد زیادہ ہے اور یہ کہ خطے کے ٹیکنالوجی معاہدوں کی کاروباری آمدنی  گزشتہ سال کی نسبت  130 فیصد اضافے سے 7ارب37 کروڑ یوآن(تقریبا 1ارب4کروڑڈالر)سے تجاوز کر گئی۔

2024 میں، خطے کی جانب سے  ٹیکنالوجی کے  کاروبار سے 9 ارب  یوآن سے زیادہ  کی آمدنی،550 ہائی ٹیک انٹرپرائزز کا اضافہ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے سائنسی اور تکنیکی اداروں کی مجموعی تعداد کو 2ہزار500 سے زیادہ کرنے کا ہدف ہے۔