ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارخطے کے ہوتان پریفیکچر میں ایک نایاب دھات کی کان کے صنعتی پارک میں واقع 220 کے وی بجلی کی ترسیل اور تبدیلی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔
اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق اس منصوبے پر تقریبا 58 کروڑ 60 لاکھ یوآن (تقریبا 8 کروڑ 22 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ 210 کلومیٹر طویل یہ لائن میدانوں، صحراؤں اور پہاڑوں سے گزرتی ہے اور اس میں ایک 220 کے وی سب اسٹیشن اور 560 ٹاورز شامل ہیں۔
اس منصوبے کا بلند ترین ٹاور سطح سمندر سے 5 ہزار 390 میٹر بلندی پر واقع ہے جو چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شی گازی شہر میں واقع اب تک کے بلند ترین ٹاور کے مقابلے میں 47.3 میٹر بلند ہے۔
بجلی کی اس ترسیلی لائن کا تقریبا 40 فیصد حصہ 4 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے جس میں سے 5 کلومیٹر لائن 5 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر ہے۔ یہ ایک مشکل ترین منصوبہ تھا جبکہ چٹان گرنے، سیلاب، طوفان، ہوا اور ریت کی وجہ اس پر کام کی رفتار سست رہی۔
منصوبے کی تعمیر فروری 2023 میں شروع ہوئی تھی توقع ہے کہ جولائی کے اختتام تک یہ فعال ہوجائے گا۔