• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ میں جامع ترقی سے مقامی باشندوں کا معیار زندگی بہتر ہوا، ماہرینتازترین

March 17, 2024

قاہرہ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کا 2023 میں دورہ کرنے والی ایک سینیئر صحافی نے کہا ہےکہ علاقے میں قابل ذکر ترقی سے مقامی افراد کا معیار زندگی نمایاں انداز میں بہتر ہوا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں  مصرکے سرکاری اخبار الیوم کی منیجنگ ایڈیٹر وردہ الحسینی نے بتایا کہ وہ چین کی بلا امتیازمعاشی ترقی سے متاثر ہوئی ہیں۔

ایک صحافی وفد کے رکن کی حیثیت سےوردہ الحسینی نے سنکیانگ سمیت کئی چینی خطوں اور صوبوں کا دورہ کیا۔

وردہ الحسینی نے شہریوں کے لیے بہتر اور خوشحال مستقبل کی غرض سے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی ترقیاتی منصوبے جامع ہیں جو ملک کے تمام علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں اور اس عمل میں شہر یا خطے کو پس ماندہ نہیں رہنے دیا گیا۔

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کے شہر کاشغر کی ایک نائٹ مارکیٹ کا دلکش نظارہ۔(شِنہوا)

انہوں نے کہاکہ سنکیانگ میں معیار زندگی مسلسل بہتر ہورہا ہے۔ مقامی حکومت اور لوگ کئی شعبوں میں متوازن ترقی حاصل کرکے مربوط کوششوں کے ساتھ اپنی زندگی خوشحال بنارہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چینی حکومت نے مقامی باشندوں کو ترقی کے فوائد پہنچانے پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ سنکیانگ میں معمر افراد اور نوجوان دونوں اپنی اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خطے کا ہر کونا اپنی تاریخ کا عکاس ہے جس میں دارالحکومت ارمچی میں چھنگ دورکی تعمیر کردہ شانشی عظیم مسجد بھی شامل ہے جس کا ہم نے دورہ کیا اور یہاں شہری اکثروبیشتر آتے رہتے ہیں۔

وردہ الحسینی نے مختلف نسلی گروہوں کو ایک معاشرے میں ضم کرنے اور ان کی منفرد ثقافتوں کو محفوظ رکھنے میں چین کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین مختلف نسلوں کے افراد کو اپنی قوت تصور کرتا ہے۔

ان کی رائے میں سنکیانگ کے جغرافیائی محل وقوع اور شاہراہ ریشم کی تجارت میں اس کی بھرپورتاریخ  کی بدولت علاقے کی ترقی ترقی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کو نمایاں طور پر فروغ دے گی۔

وردہ الحسینی نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون سے مصرفائدہ اٹھائے گا۔