ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے میں اس سال 51 کروڑمکعب میٹر سیلابی پانی کو دریائےتارم کے طاس میں پاپولر کے جنگلات کو پانی کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائےگا۔
گزشتہ سال سنکیانگ میں پاپولرکے جنگلات کو1ارب 10کروڑ کیوبک میٹر سے زیادہ سیلابی پانی فراہم کیا گیا تھاجومطلوبہ مقدار کا 197 فیصد تھا۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی کے مطابق تقریباً27لاکھ 20ہزار مو(تقریباً1لاکھ 81ہزار333ہیکٹر) کے جنگلاتی رقبے کو سیلابی پانی سے سیراب کیا گیا اور آبپاشی والے جنگلاتی علاقے میں پودوں کی افزائش میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کے اندرون ملک بہنے والے سب سے طویل دریائے تارم کے کنارے پاپولر کے جنگلات 1کروڑ ایم یو سے زیادہ رقبے پر محیط اور پودوں کی انواع کا سب سے بڑا قدرتی جنگل ہے، جو جنوبی سنکیانگ میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ایک اہم رکاوٹ ہے۔