• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ میں پہلےدیوار چین میوزیم کا افتتاح کردیا گیاتازترین

December 30, 2023

ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی  سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے  میں دیوار چین میوزیم کا افتتاح کردیا گیا جو خطے میں دیوار چین کے کئی ایک کھنڈرات سے متعلق معلومات فراہم  کرے گا۔

یولی کاونٹی میں واقع، شاہراہ ریشم  اینڈ گریٹ وال کلچر میوزیم میں 600 سے زیادہ اشیا یا اشیا کے  مجموعے رکھے  گئے ہیں  جس کا نمائشی علاقہ 2 ہزار520  مربع میٹر پر محیط ہے۔

سنکیانگ کے محکمہ ثقافت وسیاحت کے ڈائریکٹر لی چھیا نگ نے کہا کہ سنکیانگ میں عظیم دیوار کے212 آثار ہیں جو قدیم چینی خاندانوں کے اس علاقے پر حکمرانی کا ثبوت ہیں۔

عجائب گھر کے مطابق، بیکن ٹاورز اور گیریژن قلعے سمیت  آثار کے مقامات ہان عہد ( 202قبل مسیح تا 220عیسوی)  سے چھنگ عہد ( 1644تا1911 )تک محیط ہیں۔