ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں 2022 میں دریافت شدہ ایک قبر کے کتبے کی شناخت تانگ دور کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے طور پر کی گئی ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ برائے ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ اور اکیڈیمیا ترفانیکا نے تانگ دور کے 11 مقبروں کی تلاش میں مشرقی بادامو قبرستانوں میں کھدائی کی تھی، اس میں ایک بڑا مقبرہ بھی شامل تھا جس میں کتبہ موجود تھا۔
تانگ دور کی مرکزی حکومت نے مغربی علاقوں پر انتظامی کنٹرول مضبوط کرنے کے لئے گرینڈ آن شی فرنٹیئر کمانڈ اور گرینڈ بائی ٹِنگ فرنٹیئر کمانڈ قائم کی تھی۔
مقبرے کے کتبے کا حصہ تقریباً 700 حروف پرمشتمل تھا تاہم اس میں سے صرف 480 حروف کو پڑھا جاسکا ہے ۔ ایک تفصلی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مقبرے میں مدفون شخص کا نام چھنگ ہوآن ہے۔
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ترپان کے مشرقی بادامو قبرستانوں کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)
اکیڈیمیا ترفانیکاسے وابستہ ژانگ حئی لونگ نے موجودہ دور کے سنکیانگ میں ترپان خطے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چھنگ کا تعلق چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر ہان دان سے تھا اور وہ گرینڈ بائی ٹِنگ کمانڈ کے نائب سربراہ تھےجو 63 برس کی عمر میں شی ژو میں چل بسے تھے۔
یہ دریافت تانگ دور کی مرکزی حکومت کے مغربی علاقوں پر مؤثر حکمرانی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ ایک ایسی دریافت ہے جو مقامی فوجی اور سیاسی اداروں کے مطالعہ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔