• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق سینئر افسر پر رشوت ستانی کا مقدمہتازترین

December 04, 2023

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن جیاؤ شیاؤ پھنگ کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق قومی نگراں کمیشن کی جانب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے استغاثہ نے جیاؤ کا مقدمہ چھونگ چھنگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نمبر 5 میں دائر کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جیاؤ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مختلف سابق عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو فائدہ پہنچایا اور اس کے عوض بڑی رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا۔ تفتیش کی اور وکیل صفائی کی رائے سنی۔