چھونگ چھنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن جیاو شیا وپھنگ کے خلاف چھونگ چھنگ میونسپلٹی کی پانچویں انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں بدعنوانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ کے مطابق، کور کے سابق ڈپٹی چیئر جیاو نے 2000 سے 2022 تک قرضوں کے حصول اور روزگار کے حصول سے متعلق معاملات میں افراد اور تنظیموں کی مدد کے لیے اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے بدلے میں 6کروڑ74لاکھ 30ہزار یوآن( تقریباً95لاکھ ڈالر) کی رقم نقد اور قیمتی سامان کی صورت میں حاصل کی۔
عدالتی بیان کے مطابق، استغاثہ، ملزم اور اس کے وکلا نے شواہد پر جرح کرتے ہوئے اپنے دلائل اور شواہد پیش کیے۔
جیاو نے اعتراف جرم کیا اور اپنے حتمی بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔فیصلہ بعد ازاں سنایا جائے گا۔