لندن (شِنہوا)ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکرایسوسی ایشن (ڈبلیو پی بی ایس اے) کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزام میں 10 کھلاڑیوں کو سزائیں دی گئی ہیں،جن میں چین کے دوکھلاڑی لیانگ وینبو اور لی ہانگ پرتاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈبلیو پی بی ایس اے نے گزشتہ روز ایک جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ دس کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے ۔ لیانگ اور لی پر تاحیات پابندی کا اعلان جبکہ دیگر ملوث کھلاڑیوں کومعطلی کی سزا دی گئی ہے۔
گزشتہ اکتوبر سے سنوکر مقابلوں کے لئے معطلی کا سامنا کرنے والے36 سالہ لیانگ، پانچ سنوکر میچوں میں ہیرا پھیری یا اس میں حصہ لینے، دوسرے کھلاڑیوں کو نو میچز فکس کرنے کے لیے قائل کرنے یا اس کے قابل بنانے کی کوشش کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اور اس نے سنوکر میچوں پر شرط لگائی اور وہ (ڈبلیو پی بی ایس اے کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہا۔ 32 سالہ لی پر میچ فکسنگ اور دوسرے کھلاڑیوں کو میچ کے نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے اکسانے یا سہولت فراہم کرنے کا الزام تھا۔