اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں تقریباً ایک سال سے جاری لڑائی میں ہزاروں شہری ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکےہیں۔
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان گزشتہ سال اپریل میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں شہری مارے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ 60لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے ہی ملک میں بے گھر جبکہ تقریباً 20 لاکھ پناہ گزین پڑوسی ممالک فرار ہوچکے ہیں۔ تقریباً 2کروڑ40لاکھ لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے۔ 15 اپریل کو سوڈان میں لڑائی شروع ہونے کو پہلا سال مکمل ہوجائے گا۔