بیجنگ(شِنہوا) سونے کی مجموعی عالمی طلب،بشمول پرچون اور اسٹاک فلو کے ساتھ گزشتہ سال4ہزار899 ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
ورلڈ گولڈ کونسل کی جاری رپورٹ کے مطابق مرکزی بینکوں کی سونے کی طلب 2023 میں 1ہزار37ٹن رہی جو تاریخ میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلوبل گولڈ بیکڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف) سے مسلسل تیسرے سال سونے کے ذخائر جاری کئے گئے اوراس کے ذخائر میں 244 ٹن کی کمی واقع ہوئی۔
اس کے برعکس، چینی مارکیٹ میں گزشتہ سال 10 ٹن گولڈ ای ٹی ایف آیا ، جس سے 2023 کے آخر تک اس کی گولڈ ای ٹی ایف کی مجموعی ہولڈنگ 61.5 ٹن رہی۔
سونے کی سلاخوں اور سکوں کی عالمی طلب میں گزشتہ سال سے3 فیصد کمی ہوئی، جب کہ زیورات کی کھپت کی طلب بڑھ کر2ہزار93ٹن تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق چین کی اقتصادی بحالی کی وجہ سے سونے کے زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوا اور ملک سونے کے زیورات کی عالمی منڈی کی ترقی کا اہم محرک بن گیا ہے۔