بیجنگ(شِنہوا) بلیو بیریز ترش اور رسیلی ہوتی ہیں لیکن ایک بار درخت سے اتارے جانے کے بعد زیادہ دیر تک استعمال کے قابل نہیں رہتیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ انہیں نرم ہونے سے پہلے جلدی سے کھا لیا جائے۔ تاہم، اس چیزکو اب تبدیل کیا جاسکتا ہے جیسا کہ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سورج مکھی کی فصل کے فضلے کے مرکبات سے موتیوں جیسے اس پھل کو گلنے سڑنے سے روکا جاسکتا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے محققین کی سربراہی میں اس تحقیق میں سورج مکھی کے تنوں کے استعمال کا جائزہ لیا گیا جنہیں عام طور پر فضلہ سمجھا جاتا ہے۔
گزشتہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ تنے پودوں کی بہت سی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، اس لیے محققین نےتنوں میں اس حفاظتی اثر کے ذمہ دار اجزا کی دریافت پر کام کیا،اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ان کا استعمال پھلوں میں پھپھوندی والے پودوں کے جراثیم سے لڑنے کے لیے کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
محققین نے سورج مکھی کے تنوں سے نچوڑ تیار کرنے کے لیے کیمیکل استعمال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے الگ تھلگ کیا اور ان نچوڑ کے اجزاء کی نشاندہی کی۔ انہیں 17 ڈائٹرپینائڈز ملے، جن میں سے اکثر نے گلنے سڑنے کے عمل کے خلاف مزاحمت دکھائی۔
دو نئے شناخت شدہ مرکبات سمیت چار مرکبات فنگس کی پلازما جھلی کو تباہ کرنے میں موثر تھے۔
ایک اور ٹیسٹ میں، محققین نے بلیو بیریز کواس نچوڑ سے گیلا کیا، پھر پھلوں کو خشک اور ان میں مولڈ داخل کیا چھ دنوں کی مدت میں، تقریباً نصف بیری گلنے سڑنے سے محفوظ رہیں۔